Thursday, May 9, 2024

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 63 افراد جان کی بازی ہار گئے

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 63 افراد جان کی بازی ہار گئے
March 25, 2021

اسلام اباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کے وار میں تیزی آ گئی۔ ایک دن میں 63 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 3 ہزار 946 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 63 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 28 تک پہنچ گئی ۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 40 ہزار 988 تک پہنچ گئی ۔ سندھ میں 2 لاکھ 63 ہزار 815 ، پنجاب میں 2 لاکھ 5 ہزار 314 ، کے پی کے میں 81 ہزار 787 ، بلوچستان میں 19 ہزار 395 ، اسلام آباد میں 53 ہزار 684 ، آزاد جموں و کشمیر میں 12 ہزار 16 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 977 مریض ہیں ۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح کم ہونے لگی ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 91.9 فیصد رہی ۔ اب تک 5 لاکھ 88 ہزار 975 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔

ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 37 ہزار 985 ہے ۔ سندھ میں 4 ہزار 86 ، پنجاب میں 19 ہزار 320 ، کے پی کے میں 6 ہزار 370 ، اسلام آباد میں 6 ہزار 823 ، گلگت بلتستان 16 ، بلوچستان 204 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 1 ہزار 166 فعال کیسز ہیں ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 38 ہزار 858 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ۔