Saturday, April 27, 2024

پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 594 تک جا پہنچی

پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 594 تک جا پہنچی
May 8, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں۔ مزید 35 افراد جان سے گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 594 تک جا پہنچی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 1764 نئے کیسز سامنے آئے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 25837 تک پہنچ گئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 35 اموات، کل تعداد 594 ہو گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے ملک بھر میں 7530 مریض صحتیاب ہو کر گھر پہنچ گئے۔ پنجاب میں کیسوں کی تعداد 10033 ، سندھ 9093 ، کے پی کے میں 3956 مریض رپورٹ ہوئے۔ بلوچستان میں 1725 ، گلگت بلتستان میں 394 کیس رپورٹ ہوئے۔ اسلام آباد میں 558 جبکہ آزاد کشمیر میں 78 مریض رپورٹ ہوئے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 11993 ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر ابتک 257247 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔