Wednesday, April 24, 2024

پاکستان میں کورونا سے اموات 440، 19 ہزار 103 متاثر

پاکستان میں کورونا سے اموات 440، 19 ہزار 103 متاثر
May 3, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا سے مزید 23 افراد جان سے گئے، اموات کی مجموعی تعداد 440 تک پہنچ گئی ہے، 24 گھنٹوں میں 989 نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد 19 ہزار 103 ہوگئی۔ پنجاب میں 7 ہزار 106، سندھ میں 7 ہزار 102 کیس ہیں، خیبرپختونخوا میں 2 ہزار 907، بلوچستان میں ایک ہزار 172 مریض زیر علاج ہیں۔ ملک بھر میں 4753 افراد کورونا سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔