Sunday, May 5, 2024

پاکستان میں کورونا سے اب تک کی سب سے زیادہ 136 اموات ریکارڈ

پاکستان میں کورونا سے اب تک کی سب سے زیادہ 136 اموات ریکارڈ
June 17, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز ) کورونا وائرس کے حملوں میں شدت آگئی ، پاکستان میں ایک روز میں اب تک کی سب سے زیادہ 136 اموات ریکارڈ کی گئیں  جس کے بعد ملک میں مجموعی اموات کی تعداد 2 ہزار 975 تک پہنچ گئی جب کہ  5ہزار 839 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار 760 ہو گئی ہے ۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس سے 136 اموات رپورٹ ہوئیں جب کہ 5 ہزار 839 نئے کیسز سامنے آئے ۔

پنجاب 58 ہزار 239 کیسز کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ سندھ 57 ہزار 686 کورونا مریضوں کے ساتھ  دوسرے نمبر پر ہے ۔خیبرپختونخوا میں  کورونا کے کنفرم کیسز کی تعداد 19 ہزار 107 ،اسلام آباد میں  9 ہزار242،بلوچستان میں  8 ہزار 437،آزاد کشمیر میں 703 اورگلگت بلتستان میں 1164 کورونا متاثرین ہیں ۔

پاکستان میں58ہزار 437 افراد مہلک وائر س کو شکست دیکر صحت مند زندگی گزار رہے ہیں ۔