Friday, April 19, 2024

پاکستان میں کورونا سے 2 لاکھ 65 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو گئے

پاکستان میں کورونا سے 2 لاکھ 65 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو گئے
August 14, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کے وار کم ہونے لگے۔ 2 لاکھ 65 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 629 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 14 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ ملک بھر میں اب تک 6153 اموات ہو چکی ہیں ۔ ترجمان کا کہنا ہے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2  لاکھ 65 ہزار 215 ہے جبکہ کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 15 ہزار 932 رہ گئی  ہے۔ ترجمان کے مطابق ملک بھر میں مجموعی  کیسز کی تعداد 2 لاکھ 87 ہزار 300 تک پہنچ گئی ۔ سندھ میں سب سے زیادہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار 289 ، پنجاب میں 94 ہزار 993 ، کے پی کے میں 35 ہزار 21 ، بلوچستان میں 12 ہزار 62 ، اسلام آباد میں 15 ہزار 342 ، آزاد جموں و کشمیر میں 2167 اور گلگت بلتستان میں 2426 ہے ۔ ترجمان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 23 ہزار 745 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے ۔ ملک بھر میں اب تک 22 لاکھ 29 ہزار 409 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ ‏‏اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1859 ہے ۔ ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات ہیں جبکہ 144 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔