Friday, May 10, 2024

پاکستان میں کورونا سے 15 اموات ، 432 نئے کیسز سامنے آگئے

پاکستان میں کورونا سے 15 اموات ، 432 نئے کیسز سامنے آگئے
August 4, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان میں کورونا کیسز میں روز بروز کمی آنے لگی ، 24 گھنٹوں میں  432 نئے کیسز اور 15 اموات سامنے آئیں ، 2 لاکھ  49 ہزار سے زائد مریضوں نے عالمی وبا کو شکست دیدی ۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 25 ہزار رہ گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر  کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے کم ترین  432 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 15  افراد جان کی بازی ہار گئے ، ملک بھر میں اب تک 5999 اموات ہوچکی ہیں  ، ترجمان کا کہنا ہے کہ  صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2  لاکھ 49 ہزار 397 ہو گئی ہے ، کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 25 ہزار 65  ہے۔

سندھ میں سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 21  ہزار 705 ہو گئی ،دوسرے نمبر پر پنجاب میں 93 ہزار336 ، خیبرپختونخوا  میں 34 ہزار 253 ،، بلوچستان میں 11 ہزار 777 ،، اسلام آباد میں 15 ہزار 95 ،، آزاد جموں و کشمیر میں 2097 اور گلگت بلتستان میں 2198 ہے ۔

ترجمان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 10 ہزار 690 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے  ، ملک بھر میں اب تک 20 لاکھ 31 ہزار 955 ٹیسٹ ہو چکے ہیں  ، ‏‏اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1859 ہے ، ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں۔