Friday, May 10, 2024

پاکستان میں کورونا دم توڑنے لگا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8اموات ریکارڈ

پاکستان میں کورونا دم توڑنے لگا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8اموات ریکارڈ
August 20, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز)پاکستان میں کورونا وائرس دم توڑنے لگا ، کورونا  کیسز میں واضح کمی آنے لگی ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 513 نئے کیسز اور 8 افراد جان کی بازی ہار گئے، 2 لاکھ  72 ہزار 804 مریض صحتیاب جبکہ  فعال کیسز  کی تعداد 11 ہزار 945 ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر  کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 513 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 8 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں  ،ملک بھر میں اب تک 6209 اموات ہوچکی ہیں  ،ملک بھر میں  صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2  لاکھ 72 ہزار 804 ہے ،کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 11 ہزار 945 رہ گئی  ہے۔

ترجمان کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی  تعداد 2 لاکھ 90 ہزار 958 تک پہنچ گئی ،سندھ میں  سب سے زیادہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 27 ہزار 60 ہے ، پنجاب میں 95 ہزار 800  ،کے پی کے میں 35 ہزار 468 ، بلوچستان میں 12 ہزار 403 ،اسلام آباد میں 15 ہزار 425 ،آزاد جموں و کشمیر میں 2219 اور گلگت بلتستان میں 2583 ہے ۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 23 ہزار 670 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے ،ملک بھر میں اب تک 23 لاکھ 63 ہزار 752 ٹیسٹ ہو چکے ہیں ،‏‏اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1920 جبکہ 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات دستیاب ہیں ،اس وقت 1  ہزار  216 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔