Wednesday, April 24, 2024

پاکستان میں کورونا دم توڑنے لگا، صحتیاب مریضوں کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز

پاکستان میں کورونا دم توڑنے لگا، صحتیاب مریضوں کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز
July 19, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس دم توڑنے لگا۔ ملک بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ 2 لاکھ 4 ہزار 276 مریضوں نے وائرس کوشکست دے دی۔ 24 گھنٹے کے دوران 1 ہزار 579 کیسز اور 46 اموات رپورٹ ہوئیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1 ہزار 579 کیسز اور 46 اموات رپورٹ ہوئیں۔ ملک بھر میں اب تک 5 ہزار 568 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے۔ ملک بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ اب تک 2 لاکھ 4 ہزار 276 کورونا وائرس کے مریض صحت یاب ہو چکے۔ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 53 ہزار 652 ہے۔ سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی،مجموعی کیسز ایک لاکھ 12 ہزار 118 ہو گئے۔ پنجاب میں 89 ہزار 793، خیبرپختونخوا 31 ہزار 890، اسلام آباد میں 14 ہزار 576، بلوچستان 11 ہزار 424، گلگت بلتستان میں 1807 اور آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 1888 ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 559 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ مجموعی طور پر 17 لاکھ 21 ہزار 660 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔