Saturday, April 20, 2024

پاکستان میں کورونا دم توڑنے لگا، ایک لاکھ 98 ہزار 509 مریض صحتیاب

پاکستان میں کورونا دم توڑنے لگا، ایک لاکھ 98 ہزار 509 مریض صحتیاب
July 18, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا دم توڑنے لگا۔ ملک میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہونے لگا۔ ایک لاکھ 98 ہزار 509 مریضوں نے وائرس کوشکست دے دی۔ 24 گھنٹے کے دوران 1 ہزار 918 کیسز اور 47 اموات رپورٹ ہوئیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے نئے اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 1 ہزار 918 کیسز اور 47 اموات رپورٹ ہوئیں۔ ملک بھر میں اب تک 5 ہزار 522 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے۔ اب تک کورونا سے ایک لاکھ 98 ہزار 509 مریض صحت یاب ہوئے۔ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 57 ہزار 886 ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 23 ہزار 11 ٹیسٹ کیے گئے۔ مجموعی طور پر 16 لاکھ 99 ہزار 101 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک بھر کے 733 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات ہیں۔ اس وقت ملک بھر میں 2 ہزار 690 کورونا مریض زیرعلاج ہیں۔ کورونا مریضوں کے لیے 1825 وینٹی لیٹر دستیاب ہیں۔ 307 کورونا مریض وینٹی لیٹر پرہیں۔ بلوچستان اور آزاد کشمیر میں کوئی کورونا مریض وینٹی لیٹر پر نہیں۔