Friday, May 17, 2024

پاکستان میں کورونا دم توڑنے لگا ، 24 گھنٹوں میں 488 نئے کیسز ،7 اموات ریکارڈ

پاکستان میں کورونا دم توڑنے لگا ، 24 گھنٹوں میں  488 نئے کیسز ،7 اموات ریکارڈ
August 17, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان میں کورونا  کیسز کم ہونے لگے ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 488 نئے کیسز اور 7 افراد جاں بحق ہوئے ۔ 2 لاکھ  69 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوگئے  ،ملک بھر میں ایکٹو کیسز  کی تعداد 13 ہزار 953  ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر  کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 488 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 7 افراد جان کی بازی ہار گئے ، ملک بھر میں اب تک 6175 اموات ہوچکی ہیں ، ترجمان کا کہنا ہے کہ  صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2  لاکھ 69 ہزار 87 ہے ، کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 13 ہزار 953 رہ گئی  ہے۔

ملک بھر میں مجموعی  کیسز کی تعداد 2 لاکھ 89 ہزار 215 تک پہنچ گئی ، سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 26 ہزار 182 ، پنجاب میں 95 ہزار 447 ، کے پی کے میں 35 ہزار 215  ، بلوچستان میں 12 ہزار 295 ، اسلام آباد میں 15 ہزار 390 ، آزاد جموں و کشمیر میں 2184 اور گلگت بلتستان میں 2502 ہے ۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 22 ہزار 448 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں اب تک 22 لاکھ 99 ہزار 601 ٹیسٹ ہو چکے ہیں ، ‏‏اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1859 ہے  ، ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں۔