Friday, May 17, 2024

پاکستان میں کورونا ایک دن میں 40 جانیں نگل گیا

پاکستان میں کورونا ایک دن میں 40 جانیں نگل گیا
February 19, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں مہلک وائرس کورونا مزید 40 جانیں لے گیا۔ اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 527 تک پہنچ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 1 ہزار 245 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 40 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 527 تک پہنچ گئی۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 68 ہزار 506 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 55 ہزار 39 ، پنجاب میں 1 لاکھ 66 ہزار 242 ، کے پی کے میں 70 ہزار 493 ، بلوچستان میں 18 ہزار 967 ، اسلام آباد میں 43 ہزار 145 ، آزاد جموں و کشمیر میں 9 ہزار 673 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 947 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 93.6 فیصد رہی۔ اب تک 5 لاکھ 31 ہزار 840 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 24 ہزار 139 ہے۔ سندھ میں 12 ہزار 742 ، پنجاب 7 ہزار 152 ، کے پی کے میں 2 ہزار 82 ، اسلام آباد 1 ہزار 518 ، گلگت بلتستان 29 ، بلوچستان 93 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 523 فعال کیسز ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 34 ہزار 754 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 86 لاکھ 2 ہزار 515 ٹیسٹ کیےجا چکے ہیں۔