Friday, May 10, 2024

پاکستان میں کورونا اموات میں 68 فیصد مرد شامل

پاکستان میں کورونا اموات میں 68 فیصد مرد شامل
March 15, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا سے ہونے والی اموات میں 68 فیصد مرد شامل ہیں۔ این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق خواتین کی شرح اموات 32 فیصد رہی، ‏51 سے 61 سال کے 3 ہزار400 سے زائد افراد کورونا سے انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ‏71 سے 80 سال کے 2 ہزار 400 افراد کورونا سے انتقال کرگئے۔ کورونا کے باعث سب سے کم اموات ایک سے 10 سال کے متاثرہ بچوں کی ہوئیں۔ ایک سے 10 سال کے 38 بچے کورونا سے انتقال کر گئے۔ ‏

رپورٹ کے مطابق ‏پاکستان میں بڑے شہروں میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات کراچی میں ہوئیں، لاہوردوسرے نمبر پر، تیسرے پر راولپنڈی، چوتھے پر پشاور رہا۔

ملک میں سب سے زیادہ شرح اموات صوبہ پنجاب میں ہے، جہاں مجموعی طور پر 5 ہزار 700 سے زائد افراد کورونا سے انتقال کر گئے۔ ‏کورونا کے باعث اموات کے اعتبار سے سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔ ‏کورونا کے باعث سندھ میں 4 ہزار 450 سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔