Friday, May 17, 2024

پاکستان میں کوئی امریکی فوجی یا فضائی اڈہ نہیں ہے ، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان میں کوئی امریکی فوجی یا فضائی اڈہ نہیں ہے ، ترجمان دفتر خارجہ
May 25, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کا کہنا ہے پاکستان میں کوئی امریکی فوجی یا فضائی اڈہ نہیں ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے پاکستان میں کسی امریکی فوجی اڈے کے متعلق خبریں بے بنیاد، غیر ذمہ دارانہ اور قیاس آرائی ہیں۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان فضائی، زمینی راستوں کا تعاون فریم ورک کے تحت ہے۔ پاک، امریکا ایئر اور گراؤنڈ لائن کمیونیکیشن تعاون فریم ورک 2001ء سے موجود ہے۔ تعاون فریم ورک کے تحت کوئی نیا سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ پاکستان میں امریکی فوجی بیس کے بارے میں کوئی تجویز بھی زیر غور نہیں۔