Wednesday, May 8, 2024

پاکستان میں کسی مریض میں کرونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی، ڈاکٹر ظفر مرزا

پاکستان میں کسی مریض میں کرونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی، ڈاکٹر ظفر مرزا
January 26, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کسی مریض میں کرونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی، صرف مشتبہ ہونے پر انڈر آبزرویشن رکھا گیا۔ اس وقت ملک بھر میں کسی بھی مریض میں کرونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی،،، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ ہم پروٹوکول کو فالو کرتے ہوئے چین سے آنے والے مشتبہ مریضوں کو زیر نگرانی لے رہے ہیں۔ بغیر اسکریننگ کوئی شخص پاکستان میں داخل نہیں ہوسکتا۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کرونا وائرس کی وجوہات اور اس کے پھیلاؤ سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ایک فیملی وائرس ہے،،،  جس نے دنیا کے چالیس ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، وائرس سے متاثر مریض کا نظام تنفس شدید متاثر ہوتا ہے، پاکستان میں بھی مشتبہ مریض ہیں لیکن کنفرم نہیں ہوئے۔ چین میں پھیلنے والے کرونا وائرس کے شکار اب تک  50 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، طبی ماہرین کے مطابق مشتبہ مریضوں کو آئسولیشن وارڈ میں رکھنا چاہیے۔