Wednesday, May 1, 2024

پاکستان میں کسی بھی پالیسی پر عمل درآمد میں وقت لگتا ہے ، مشیر تجارت

پاکستان میں کسی بھی پالیسی پر عمل درآمد میں وقت لگتا ہے ، مشیر تجارت
January 13, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) مشیر تجارت عبدالرزاق داؤدنے کہا ہے کہ  پاکستان میں کسی بھی پالیسی پر عمل درآمد میں وقت لگتا ہے۔ ای کامرس پالیسی پاکستانی مصنوعات کی بیرون ملک تشہیر میں اہم کردار ادا کرے گی، نوجوان رینکنگ پر توجہ دینا چھوڑ دیں ، اب ہم نے درست سمت میں بڑھنا شروع کردیاہے۔ مشیر تجارت نے تقریب سے کطاب کرتے ہوئے   کہا کہ ای کامرس پالیسی شراکت داروں کی بھرپور مشاورت کے بعد تیار کی گئی ہے ، پہلےہم نے اچھی اور بری رینکنگ پرتوجہ دی ہے ، نوجوان رینکنگ پر توجہ دینا چھوڑ دیں ، اب ہم نے درست سمت میں بڑھنا شروع کردیاہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ  ہمارے ملک میں کسی بھی چیز پر عملدرآمد آسان نہیں ہوتا ، میرا ایجنڈا ہے کہ برآمدات کو کس طرح فروغ دینا ہے ، ادائیگیوں کا نظام بہتر ہونے سے تجارتی سرگرمیوں میں بہتر ی آئے گی ، ای کامرس پالیسی ٹیکسٹائل یا چاول کی پالیسی نہیں ، اس کے فوائد بڑے پیمانے پر ہوں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ   ای کامرس پالیسی پر عمل درآمد کا طریقہ کار نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ پر ہے ، ای کامرس پالیسی سے کرپشن کا خاتمہ ہو گا اور کارکردگی بہتر ہو گی ، ای کامرس پالیسی پاکستانی مصنوعات کی بیرون ممالک تشہیر میں اہم کردار ادا کرے گی ، لوگ ترس رہے ہیں کہ پالیسی پر عمل درآمد کب شروع ہو گا ۔