Saturday, May 4, 2024

پاکستان میں کرکٹ کی بحالی ،شائقین بلیک میں ٹکٹیں خریدنے پر مجبور،پانچ سو والا ٹکٹ چار ہزار میں دستیاب

پاکستان میں کرکٹ کی بحالی ،شائقین بلیک میں ٹکٹیں خریدنے پر مجبور،پانچ سو والا ٹکٹ چار ہزار میں دستیاب
May 27, 2015
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ہوئی ہے تو کرکٹ کاہردیوانہ اسٹیڈیم میں جا کر میچ دیکھنے کا خواہش مند ہے،کچھ کو ٹکٹیں مل گئیں تو کچھ صرف ہاتھ ملتے رہ گئے بعض دیوانوں نے تو حد کر دی  میچ دیکھنے کیلئے پانچ سو کی ٹکٹ چار ہز ار روپے تک بلیک میں خریدی۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ کا ہر دیوانہ چھٹی کا مزہ دوبالا کرنا چاہتا ہے چھٹی ہے تو پھر میچ اسٹیڈیم میں جا کر دیکھنے سے بڑھ کر آﺅٹنگ اور کیا ہو گی،لیکن میچ دیکھنے کیلئے ٹکٹ ہونا بھی تو ضروری ہے۔ پہلے ٹی ٹونٹی کی طرح اس بار بھی ٹکٹ کیلئے شائقین مارے مارے پھرتے رہے لیکن ٹکٹیں نہ ملیں دوسرے شہروں سے آئے کرکٹ دیوانے کیا کرتے میچ تو دیکھنا ہی تھا پانچ سو کی ٹکٹ تین سے چار ہزار روپے تک بلیک میں خریدنے پرمجبور ہوئے۔ فیملی کے ہمراہ آئے بچے تو ٹکٹیں نہ ملنے پر اور بھی مایوس ہوئےشائقین کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہئے کہ ٹکٹوں کی فروخت کیلئے ایسا طریقہ کار رکھا جائے کہ عوام خوار نہ ہوں۔ کرکٹ دیوانوں کا کہنا ہے کہ میچ اسٹیڈیم جا کر دیکھیں یا ٹی وی سکرین پردعائیں گرین شرٹس کے ساتھ ہیں۔ match2