Tuesday, May 21, 2024

پاکستان میں کرپشن کی شرح میں کمی ہوئی ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل

پاکستان میں کرپشن کی شرح میں کمی ہوئی ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل
January 29, 2019
 لاہور (92 نیوز) کرپشن  کے لحاظ سے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا کہ پاکستان میں کرپشن کی شرح میں کمی آنے لگی ہے۔ دنیا بھر میں کرپشن رپورٹ کرنیوالے بین الاقوامی ادارے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نےکرپشن رجحان انڈیکس 2018 جاری کر دیا۔ سب سے پہلے بات کی جائے پاکستان کی تو رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بدعنوانی کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان 33 پوائنٹ حاصل کر کے 117 ویں نمبر پر رہا جبکہ 2017 میں پاکستان کا سکور 32 تھا۔ کرپشن کے لحاظ سے شفاف ممالک میں ڈنمارک اور نیوزی لینڈ 88 اور 87 سکور کےساتھ کم کرپشن والے ممالک میں  سب سے آگے رہے جبکہ صومالیہ، شام اور جنوبی سوڈان میں سب  سے زیادہ کرپشن ریکارڈ کی گئی۔ اوسطا عالمی اسکور 43 رہا۔ رپورٹ کے مطابق بیس ممالک نے کرپشن کیخلاف اقدامات کرکے بہتری دکھائی جبکہ سولہ ممالک میں کرپشن مزید بڑھی۔ امریکا میں بھی کرپشن میں اضافہ ہوا۔ چار درجے تنزلی کے بعد امریکا نے 70 نمبر حاصل کیے۔ رپورٹ کے مطابق کئی ممالک میں کرپشن کیخلاف کوئی بہتری دیکھنے میں نہیں آئی۔ رپورٹ میں مختلف ممالک کے پبلک سیکٹر میں کرپشن اور کمزور جمہوری نظام کو کرپشن کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔