Monday, May 13, 2024

پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی ، اسکور 33سے 32 ہو گیا

پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی ، اسکور 33سے 32 ہو گیا
January 23, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) 2018کی نسبت 2019کےدوران پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی ، 2019میں کرپشن سے متعلق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے  رپورٹ جاری   کر دی ، پاکستان نے ایک درجہ ترقی  کی ۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق 2018کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کااسکور33 تھا جو سال  2019میں 32ہوگیا۔ دوسری جانب  موجودہ چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیرقیادت نیب کی کارکردگی بہتر رہی  ، نیب پاکستان نے بدعنوان عناصر سے 153ارب روپے ریکور کیے۔