Monday, May 13, 2024

پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی ، اسکور 33 سے 32 ہو گیا

پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی ، اسکور 33 سے 32 ہو گیا
January 23, 2020
 اسلام آباد ( 92 نیوز) 2018 کی نسبت 2019 کےدوران پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی ۔ 2019 میں کرپشن سے متعلق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے  رپورٹ جاری کر دی ، پاکستان نے ایک درجہ ترقی کی ۔ نئے پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے سالانہ رپورٹ جاری کر دی اور کہا کرپٹ ملکوں میں پاکستان کا درجہ 117 سے بڑھ کر 120 ہو گیا۔ پاکستان میں لوگوں کے ذہن سے کرپشن کا تاثر کم ہونے کی بجائے بڑھ گیا۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے رپورٹ میں مزید کہا کرپشن پرسیپشن انڈیکس کے مطابق 2018 میں پاکستان کا اسکور 33 تھا جو 2019 میں گر کر 32 ہو گیا، پاکستان کا یہی اسکور دو ہزار سترہ اور دوہزار سولہ میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے دنیا کے 180 ممالک میں بدعنوانی کے تاثر کے بارے میں سالانہ فہرست جاری کی جس میں کہا گیا کہ عالمی سطح پر کرپشن روکنے کیلئے امریکا اور برطانیہ سمیت زیادہ تر ممالک کا کردار منفی رہا۔ انسداد بدعنوانی کی کوششوں میں امریکا کا اسکور 2، برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کا 4 درجے کم ہو گیا۔ جی 7 کے ترقی یافتہ ممالک بھی انسداد بدعنوانی کی کوششوں میں پھنس گئے۔ پہلا نمبر حاصل کرنے والے ڈنمارک کا ایک پوائنٹ بھی کم ہو گیا۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے زیادہ تر ممالک کی کرپشن کم کرنے کیلئے کارکردگی بہتر نہیں رہی۔