Friday, April 26, 2024

پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 18 ہو گئی

پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 18 ہو گئی
March 11, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی  تعداد 18 ہو گئی ،  14 کیسز صرف سندھ میں رپورٹ ہوئے ،کراچی میں کرونا کا دوسرا مریض بھی صحت یاب ہوگیا جسے  آج اسپتال سے ڈسچارج  کیے جانے کا امکان ہے ۔ مزید162افراد کے ٹیسٹ کیلئے نمونے بھیجے گئے  جن میں سے  147کے نتائج منفی آئے۔ سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے اور مریضوں کی صحتیابی کا عمل جاری ہے ، کراچی سمیت سندھ میں کروانا وائرس کے مزید10کیس سامنے آگئے۔صوبے میں مریضوں کی تعداد14 اور ملک بھر میں یہ تعداد   18 ہو گئی ہے۔جبکہ ایک اور مریض صحت یاب  بھی ہو گیا۔ سندھ میں کرونا وائرس کے آج سامنے آنے والے کیسز میں ایک مریض کا تعلق کراچی جبکہ حیدرآباد سے بھی پہلا مریض سامنے آ یا ہے۔ وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کی زیر صدارت کرونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا ، جس میں میئر کراچی،وفاقی و صوبائی محکموں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔محکمہ صحت سندھ نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ حیدرآباد میں کروناوائرس کےشکار مریض کے2قریبی افراد کی نشاندہی کرلی۔ محکمہ صحت سندھ کے افسران نے دعویٰ کیا کہ  کرونا وائرس سےمتاثرہ تمام مریضوں کی صحت میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔ محکمہ صحت  سندھ نے اپنے دفاتر میں شہریوں کےداخلے پر پابندی عائد کردی ہے ، سندھ سیکریٹریٹ میں محکمہ صحت کےتمام دفاتر میں ملازمین کےعلاوہ دیگر  افراد کا داخلہ بند کردیا۔ محکمہ صحت کے مطابق کرونا وائرس کے سبب ہنگامی  اقدامات کیےجارہے ہیں پابندی کا اطلاق محکمہ صحت کےتمام ذیلی دفاتر میں ہوگا۔ سیکرٹری تعلیم سندھ خالد شاہ نے اسکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کی خبر کی تردید کردی۔اپنےبیان میں کہا۔ اسکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔تعلیمی ادارے 16 مارچ کو کھل جائیں گے اٹلی حکومت نے کرونا وائرس کی وجہ سے اٹلی آنے والے مسافروں پر پابندی عائد کر دی ہے۔پی آئی اے نے پاکستان سے میلان کے لئے روانہ ہونے والی پروازیں 31 مارچ تک عارضی طور پر معطل کر دیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق وہ مسافر جن کے پاس کسی یورپی ملک کی شہریت ہے وہ پی آئی اے کی پیرس روانہ ہونے والی پروازوں پر پیرس تک سفر کر سکتے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ نے کراچی ایئرپورٹ پر زائرین اور مسافروں کی اسکریننگ کے لیے 60 اسٹاف نرس مانگ لیں۔ اُدھر ایدھی فاؤنڈیشن نے متاثرین کوریسکیوکرنے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ۔ریسکیو ٹیم 60رضاکاروں پر مشتمل ہوگی۔خصوصی ریسکیوٹیم کسی بھی ممکنہ کروناوائرس کے متاثرہ شخص کوفوری ریسکیو کرے گی۔