Thursday, April 25, 2024

پاکستان میں کرونا وائرس کا پانچواں کیس سامنے آگیا

پاکستان میں کرونا وائرس کا پانچواں کیس سامنے آگیا
March 3, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان ميں کرونا وائرس کاپانچواں کیس سامنےآگیا،معاون خصوصی برائے صحت ظفرمرزا نے پاکستان میں کرونا وائر س کا پانچواں کیس سامنے آنے کی تصدیق کر دی ۔ اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ  پانچواں کیس  فیڈرل ایریا سے سامنے آیا ،مریض کی  حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں بہترین سہولیات دی جارہی ہیں۔ دوسری جانبمحکمہ صحت سندھ کی جانب سے کرونا وائرس کے حوالے سے اسکریننگ جاری ہے ، 12افراد کو کلیئر کردیا گیا ہے ۔ وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس  ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں۔ اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا ایران سے تفتان کے راستے1620اور کراچی کے راستے 681افراد واپس آئے۔ ادھر سندھ میں تعلیمی ادارے، بلوچستان میں تفتان اور چمن بارڈر بند ہیں ۔