Thursday, March 28, 2024

پاکستان میں کرونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا ،تعداد 19 ہو گئی

پاکستان میں کرونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا ،تعداد 19 ہو گئی
March 12, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان میں کرونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا،جس کے بعد تعداد 19 ہوگئی ، اسکردو کے 14 سالہ لڑکے میں وائرس کی تشخیص ہوئی جو آئسولیشن میں زیر علاج ہے۔ ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ دو مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، کرونا سے بچاؤ کیلئے کراچی میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کردیئے گئے، سعید غنی کہتے ہیں سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ 14 افراد زیر علاج ہیں،کرونا وائرس کے تمام مریض ایران سے آئے ہیں۔ پی ایس ایل میچ ملتوی ہوں گے نہ 9ویں  اور 10ویں کے امتحانات ،سندھ حکومت کا تعلیمی ادارے 16مارچ کو ہی کھولنے کا فیصلہ برقرار ہے۔ ادھر کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بلوچستان حکومت کے اہم فیصلے  بھی سامنے آگئے ، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس  ہوا جس مین  کرونا کے تدارک، زائرین کی متعلقہ صوبوں میں واپسی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ پی سی آر کٹس کیلئے وزیراعظم اور وزرا اعلیٰ سے بھی رابطہ کرنے کا فیصلہ ہوا ، بلوچستان حکومت نے  ایک ماہ کےلئے بائیو میٹرک حاضری معطل کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ سرکاری اور نجی مقامات پر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرایا جائے۔