Monday, May 13, 2024

پاکستان میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات، 4 ایئرپورٹس پر اسکینر نصب

پاکستان میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات، 4 ایئرپورٹس پر اسکینر نصب
January 23, 2020
 لاہور (92 نیوز) پاکستان میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے۔4 ایئرپورٹس پر اسکینر نصب کر دیئے گئے۔ ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ وزارت صحت کی مدد سے 4 بڑے ایئرپورٹس پر کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے تھرمل سکینر نصب کر دیئے گئے ہیں۔ کراچی ، لاہور، اسلام آباد اور باچا خان ایئرپورٹ پر تھرمل سکینر نصب کیے گئے۔ تھرمل سکینر بین الاقوامی ارائیول لاؤنج میں لگائے گئے ہیں، اگر مسافر میں وائرس کی تصدیق ہوئی تو ایئرپورٹ ہیلتھ کے طبی مرکز میں بھیج دیا جائیگا۔ لاہور ائیرپورٹ پر کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن کاونٹر قائم کر دیا گیا ۔ کاونٹر پر سول ایوی ایشن اور محکمہ صحت کا عملہ تعینات  کیا گیا ہے۔ کاؤنٹر پر چائنہ سے آنیوالی پروازوں کے مسافروں کا چیک اپ کیا جارہا ہے۔ دیگر ممالک کی چائنہ سے ہوتے ہوئے پاکستان آنیوالی پروازوں کے مسافروں کا معائنہ بھی لازمی قرار قراردیا گیا ہے۔ ادھر چین میں کرونا وائرس پھیلنے کے بعد پی آئی اے نے حفاظتی اقدامات شروع کر دیئے۔ مسافروں کی بیجنگ ائر پورٹ پر ہی پرواز کی روانگی سے قبل ابتدائی سکریننگ کی جائے گی ۔ بیجنگ میں پی آئی اے کی انتظامیہ اور فضائی عملے کو ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق وفاقی ادارہ صحت سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ بھی بیجنگ سے آنے والی پروازوں کے مسافروں کی سکریننگ کے ضروری اقدامات کریں۔