Friday, May 17, 2024

پاکستان میں کبڈی کا عالمی میلہ سجنے میں 5 روز باقی

پاکستان میں کبڈی کا عالمی میلہ سجنے میں 5 روز باقی
February 4, 2020
 لاہور (92 نیوز) پاکستان میں کبڈی کا عالمی میلہ سجنے میں 5 روز باقی رہ گئے۔ کبڈی ورلڈ کپ کیلئے تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں۔ 9فروری کو پنجاب سٹیڈیم لاہور میں افتتاحی میچ  پاکستان اور کینیڈا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 10 اور 11 فروری کو لاہور، 12 اور 13 فروری کو اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد جبکہ 14 فروری کو ظہورالٰہی اسٹیڈیم گجرات میں میچ ہوں گے ۔ لاہور میں دونوں سیمی فائنل 15 فروری جبکہ فائنل 16 فروری کو ہو گا۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو ایک کروڑ  جبکہ رنرزاپ ٹیم کو 75 لاکھ  روپے بطور انعام دئیے جائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے  کبڈی ورلڈکپ   کیلئے فنڈز  جبکہ پنجاب حکومت نے 2 کروڑ 60 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ بھی  جاری کر دی۔ کبڈی ورلڈ کپ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت بھی جاری ہے۔