Saturday, May 18, 2024

پاکستان میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے، وزیر اعظم ‏

پاکستان میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے، وزیر اعظم ‏
March 27, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیر اعظم عمران خان نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے ۔ ایسا ایکشن ملکی تاریخ میں پہلے کبھی  نہیں ہوا ۔

فائنینشل ٹائمز کو انٹریو دیتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی کے پیچھے اصل وجہ بھارتی انتخابات ہیں ، مودی سرکار نے پلوامہ حملے کو جنگی صورتحال پیدا  کرنے کے لئے استعمال کیا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  بھارت نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی ، اگر وہ اس سے بھی آگے جاتا تو ہم اس کا بھی بھرپور  جواب دیتے ، اگر ایسی صورتحال ہوتی  تو خدا جانے اس کا انجام کیا ہوتا ۔

آئی ایم ایف سے معاہدے کے متعلق وزیر اعظم عمران خا نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے قریب  پہنچ گئے ہیں ، یہ آئی ایم ایف سے آخری معاہدہ ہوگا ، روپے کی قدر میں مزید کمی کا مطالبہ نہیں مانا ۔

وزیر اعظم عمران خان نے پاک چین تعلقات پر بھی بات کی ، ان کا کہنا تھاکہ ہم چین کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ۔

وزیرا عظم نے کہا کہ چین کیساتھ طے پائے جانے والے منصوبوں سے پاکستان میں معیشت مستحکم ہو گی  جس سے ہماپنے قرض اتار سکیں گے ۔