Tuesday, April 30, 2024

پاکستان میں کارروائی کی وجہ سے افغانستان پر دبائو بڑھا، افغانستان میں امریکی فوجیوں کی موجودہ تعداد برقرار رہے گی: براک اوباما

پاکستان میں کارروائی کی وجہ سے افغانستان پر دبائو بڑھا، افغانستان میں امریکی فوجیوں کی موجودہ تعداد برقرار رہے گی: براک اوباما
October 16, 2015

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ پاکستان میں کارروائی کی وجہ سے افغانستان پر دباؤ بڑھا ہے۔ کہتے ہیں افغانستان میں امریکی فوجیوں کی موجودہ تعداد برقرار رہے گی۔

امریکی صدر براک اوباما نے آپریشن ضرب عضب کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی وجہ سے افغانستان پر دباؤ بڑھا ہے۔ امریکی صدرنے کہا کہ وہ آئندہ ہفتے وزیراعظم نوازشریف کی میزبانی کریں گے۔ ان سے ملاقات میں طالبان اور افغان حکومت سے مذاکرات آگے بڑھانے پر بات ہو گی۔

افغانستان میں موجود امریکی فوجیوں کے انخلا کے حوالے سے پالیسی بیان جاری کرتے ہوئے براک اوباما نے کہا کہ افغانستان میں آئندہ سال تک نو ہزار آٹھ سو امریکی فوجی برقرار رہیں گے۔ امریکی صدر نے کہا کہ افغانستان بدستور خطرناک ملک ہے اور ان کا فوجیوں کے قیام سے متعلق فیصلہ زمینی حقائق دیکھ کر کیا۔