Saturday, April 20, 2024

پاکستان میں ڈاکٹرزمریضوں کو کم وقت دیتے ہیں،رپورٹ

پاکستان میں ڈاکٹرزمریضوں کو کم وقت دیتے ہیں،رپورٹ
November 18, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) مریضوں کا بوجھ ہے یا پھر روایتی کام چوری کی عادت ہے ۔ پاکستان میں ڈاکٹرز دنیا بھر کے مقابلے میں مریضوں کو انتہائی کم وقت دیتے ہیں، سروے رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا ۔ پاکستان میں ایک ڈاکٹر مریض کو معائنے کےدوران دو منٹ سے بھی کم وقت دیتا ہے۔
اپنی مراعات بڑھانی ہو ہڑتالیں ہوں یا پھر کوئی اور احتجاج ہو پاکستانی ڈاکٹرز بڑھ چڑھ کراپنا حصہ ڈالتے ہیں لیکن مریضوں کے معاملے میں دنیا سے بہت ییچھے رہ گئے ہیں ۔ ایک حالیہ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان ڈاکٹرز ایک مریض کو اوسط دو منٹ سے بھی کم وقت دیتے ہیں۔
بھارت میں ڈاکٹرہرمریض کو دو منٹ، جبکہ بنگلہ دیش میں 48 سیکنڈ دیتا ہے ۔ اس کے برعکس امریکہ میں ڈاکٹراپنے مریض کو 20 منٹ، برطانیہ میں 10 منٹ اورسویڈن میں سب سے ذیادہ 22 منٹ 30 سیکنڈ تک وقت دیتا ہے ۔
سروے کے مطابق 15 بڑے ممالک میں دنیا کی نصف آبادی رہتی ہے، جہاں کے ڈاکٹر مریضوں کو اوسطاً 5 منٹ ہی دیکھ پاتے ہیں ۔ ماہرین نے صورتحال کو غیر تسلی بخش قرار دیا ہے ۔