Wednesday, April 24, 2024

پاکستان میں چینی سفیر کا سی پیک پر جاری منصوبوں پر اطمینان کا اظہار

پاکستان میں چینی سفیر کا سی پیک پر جاری منصوبوں پر اطمینان کا اظہار
April 21, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں چینی سفیر نے سی پیک پر جاری منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کر دیا۔ پاکستان میں چین کے سفیر ژاؤ جنگ نے 92 نیوز سے خصوصی گفتگو کے دوران بتایا کہ چین سی پیک پر جاری منصوبوں سے مطمئن ہے، منصوبے کا  پہلا مرحلہ پوری کامیابی سے مکمل ہونے جا رہا ہے، سی پیک کے تحت 22 منصوبوں پر کام جاری ہے ، یہ منصوبے مقامی معیشت کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوں گے ۔ چینی سفیرنے کہا کہ 20 منصوبے ابھی زیر غور ہیں ، پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کر سی پیک کے تحت طویل المدتی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔ چینی سفیر نے کہا کہ سی پیک ایک مستحکم منصوبہ ہے جس سے نہ صرف دونوں ملکوں بلکہ پورے خطے کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر اور دیگر کوسٹل ایریاز کی سکیورٹی کے حوالے سے پاک چین مشترکہ کوشیشیں جاری ہیں ۔