Friday, April 26, 2024

پاکستان میں چھاتی کے سرطان میں تیزی سے اضافہ، علاج ممکن مگر تاخیر سے تشخیص مرض کے علاج میں رکاوٹ

پاکستان میں چھاتی کے سرطان میں تیزی سے اضافہ، علاج ممکن مگر تاخیر سے تشخیص مرض کے علاج میں رکاوٹ
December 20, 2015
پشاور (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان میں چھاتی کے سرطان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ موٹاپا اس کی ایک وجہ ہے جبکہ بروقت تشخیص نہ ہونے سے مرض  کے علاج میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ چھاتی کے سرطان کی شرح میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان میں ہر نو میں سے ایک خاتون بریسٹ کینسر کا شکار ہو جاتی ہے۔ اس مرض سے خوفزدہ خواتین علامات محسوس کریں بھی تو معائنہ کروانے سے گھبراتی ہیں یہی اس مرض کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ ہے۔ ماہرین کے مطابق اپنے بچوں کو دودھ پلانے والی خواتین میں چھاتی کے سرطان کے امکانات کم ہوتے ہیں جبکہ خواتین میں موٹاپا بھی اس مرض کی ایک وجہ ہے۔ اگر بروقت تشخیص کی جائے تو چھاتی کے سرطان کا علاج ممکن ہے مگر آگہی نہ ہونے کے باعث تاخیر سے تشخیص کے باعث پیچیدگیاں بڑھ جاتی ہیں۔