Saturday, April 27, 2024

پاکستان میں چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس سے چار افراد جاں بحق،264 نئے کیسز

پاکستان میں چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس سے چار افراد جاں بحق،264 نئے کیسز
August 31, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے ، اب تک ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 636 ہوگئی ہے جس میں سے 2 لاکھ 80 ہزار 547 صحتیاب چکے ہیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ  24 گھنٹے کے دوران 21 ہزار434 ٹیسٹ کئے گے، جن میں سے  264 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی، جس کے بعد ملک بھر میں کورنا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 636 ہو گئی۔

 سندھ ایک لاکھ 29 ہزار 268 کیسز کیساتھ سرفہرست ،  پنجاب 96 ہزار 741 ،خیبرپختونخواہ 36 ہزار 17، اسلام آباد 15 ہزار 611،، بلوچستان 12 ہزار 842 ، گلگت بلتستان 2 ہزار 868 اور آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد  2 ہزار 294 ہو گئی۔

ایک دن میں مزید 4 مریض زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد مجموعی تعداد  6288 تک پہنچ گئی، ملک بھر میں ایک ہزار 46 کورونا مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں،  ایکٹو کیسز کی تعداد 8801 رہ گئی ہے جبکہ اب تک 2 لاکھ 80 ہزار 547 افراد کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔