Friday, May 10, 2024

پاکستان میں پہلی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت

پاکستان میں پہلی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت
January 16, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں پہلی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی گئی ، ڈریپ نے برطانوی ویکسین آسٹرازنیکا درآمد کرنے کی منظوری دی۔

کراچی کی فارما کمپنی ویکسین درآمد کرےگی، قیمت کا تعین حکومت کرے گی۔ ڈریپ بورڈ کے آئندہ اجلاس میں مزید دو سے تین ویکسین درآمد کرنے کی اجازت متوقع ہے ۔

ادھر دنیا بھر میں جان لیوا وائرس کورونا سے اموات 20 لاکھ 18 ہزارتک جا پہنچیں، مہلک وائرس سے امریکا میں مزید3805 ، برطانیہ میں 1280 اور برازیل میں 1131 افراد جان سے گئے۔

جان لیوا کورونا سے جرمنی میں 1045، میکسیکومیں 999 اور روس میں مزید 555 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اٹلی میں مزید 477، فرانس میں 399 اور پولینڈ میں 386 ہلاکتیں ہوئیں۔

کورونا سے متاثرہ افراد کی عالمی تعداد 9 کروڑ43  لاکھ 10 ہزارسے بڑھ گئی، دنیا بھرمیں 6 کروڑ 73 لاکھ 42 ہزارمریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔