Saturday, May 18, 2024

پاکستان میں پہلی ویکسین فارمولیشن اور پیکنگ شروع کر دی گئی

پاکستان میں پہلی ویکسین فارمولیشن اور پیکنگ شروع کر دی گئی
May 6, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں پہلی ویکسین فارمولیشن اور پیکنگ شروع کر دی گئی ۔ این آئی ایچ حکام کے مطابق کین سائنو ویکسین فارمولیشن اور پیکنگ کا خام مال چین سے خریدا گیا ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق رواں ماہ کے آخر تک این آئی ایچ چینی ماہرین کے تعاون سے ایک لاکھ سے زائد ویکیسن یونٹ  تیار کر لے گا ، جو عوام کے لیے فوری طور پر میسر ہو گی۔ ویکسن کا خام مواد  چار اور پانچ مئی کی درمیانی شب پاکستان پہنچا  تھا۔

دوسری جانب این سی او سی نے ویکسینیشن کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے۔ پاکستان میں گزشتہ روز 1 لاکھ 80 ہزار 985 شہریوں کو ویکسین لگی۔ اب تک 31 لاکھ 50 ہزار 122 شہریوں کو کورونا ویکسین لگ چکی ہے۔