Thursday, April 25, 2024

پاکستان میں پہلی مرتبہ قبر پر بارکوڈ لگا دیا گیا

پاکستان میں پہلی مرتبہ قبر پر بارکوڈ لگا دیا گیا
January 2, 2019
کراچی (92 نیوز) پاکستان میں پہلی مرتبہ قبر پر بارکوڈ لگا دیا گیا۔ پہلا بارکوڈ انسانیت کے لئے زندگی وقف کرنے والی ڈاکٹرروتھ فاؤ کی قبر پر لگایا گیا ہے۔ جدید دور میں ہر چیز جدید ہو گئی ہے۔ پاکستان تاریخ میں پہلی مرتبہ قبر پر بھی بار کوڈ لگا دیا گیا۔ کوئی بھی شخص قبر پر جاکر اپنے موبائل سے کوڈ اسکین کر سکتا ہے۔ بارکوڈ اسکین کرتے ہی ان کے زندگی سے متعلق تمام معلومات موبائل اسکرین پر آجاتی ہیں۔ پہلا بارکوڈ پاکستان سے جزام خاتمے کے لئے زندگی وقف کرنے والی ڈاکٹرروتھ فاؤ کی قبر پرلگایا گیا ہے۔ موبائل فون پر بارکوڈ کو اسکین کرتے ہی ان کی تصاویر اور ان کی زندگی کی اہم معلوم سامنے آجاتی ہے۔ مستقبل میں دیگرقبروں پر بھی بارکوڈ لگائے جائیں گے۔