Thursday, May 2, 2024

پاکستان میں پہلی افطاری، گھروں میں افطاری کا خصوصی اہتمام

پاکستان میں پہلی افطاری، گھروں میں افطاری کا خصوصی اہتمام
May 7, 2019
 لاہور (92 نیوز) رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ آگیا ، رمضان المبارک کی پاکستان میں پہلی افطاری کی گئی۔ گھروں اور مساجد میں افطاری کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ انواع و اقسام کے پکوان دستر خوان کا حصہ بنے۔ ادھر پہلی سحری  پر گھروں ، بازاروں اور ہوٹلوں میں خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ مقامی لوگوں کے علاوہ اسلام آباد میں کام کاج کے لیے آئے پردیسیوں نے بھی ہوٹلوں کا رخ کیا تھا۔ پاکستان ، افطاری، گھروں ، مساجد ، خصوصی اہتمام ماہ رمضان رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے ، لوگوں نے پہلی سحری  میں پراٹھے ، حلوہ پوری ، اور لسی کے خوب مزے اڑائے ، بڑوں کے ساتھ بچوں نے بھی ذوق و شوق سے پہلا روزہ رکھا، پر بازاروں میں کھانے پینے کی دکانوں پر خوب رش رہا۔ اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا پورا دن روزے سے رہنے اور عبادات کے لئے  اچھی سحری بہت ضروری ہے ، بازاروں میں مقامی لوگوں کیساتھ ساتھ پردیسی بھی موجود تھے ۔ پہلی سحری پر بازاروں میں خصوصی پکوان تیار کیے گئے جس سے بڑے اور بچے سبھی خوب لطف اندوز ہوئے ۔