Wednesday, April 24, 2024

پاکستان میں پہلا روزہ منگل 7 مئی کو ہوگا

پاکستان میں پہلا روزہ منگل 7 مئی کو ہوگا
May 6, 2019
کراچی ( 92 نیوز) رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پاکستان میں پہلا روزہ منگل 7 مئی کو ہوگا۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی  مفتی منیب الرحمان  نے کہا کسی جگہ سے چاند نظر آنے کی شہادت نہیں  ملی لہٰذا پہلا روزہ منگل کو ہوگا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چئیرمین مفتی منیب الرحمان نے پہلا روزہ سات مئی بروز منگل ہونے کا اعلان کردیا۔ میڈیا سے گفتگو میں مفتی منیب الرحمان نے بتایا کہ پاکستان میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، فیصلہ تمام مسالک کے اتفاق رائے سے کیا گیا۔ کراچی میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوا، جس زونل کمیٹی کے ارکان بھی شریک ہوئے۔ اس سے قبل مفتی منیب الرحمان نے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا،ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری تاریخ مسخ کررہے ہیں، چاہیں تو انہیں سو سال کا کیلنڈر بھی بنادیں گے۔