Thursday, April 18, 2024

پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اب بھی برصغیرمیں سب سے کم ہیں، عمر ایوب

پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اب بھی برصغیرمیں سب سے کم ہیں، عمر ایوب
June 27, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر پٹرولیم نے قیمتوں میں اضافے کو جواز فراہم کردیا، عمر ایوب کہتے ہیں کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اب بھی برصغیرمیں سب سے کم ہیں۔ https://twitter.com/OmarAyubKhan/status/1276596899160694786?s=20 عمر ایوب نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ گزشتہ ماہ تیل کی عالمی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کے باعث پاکستانی روپے کی قدر دوسے تین روپے تک کم ہوگئی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافہ ہوا، روپے کی قدر میں بھی 3 روپے کمی ہوئی، پٹرول کی قیمت میں 31 روپے 58 پیسے اضافہ بنتا تھا، حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 25 روپے 58 پیسے اضافہ کیا۔ وزیر پٹرولم نے مزید کہا کہ 16 جنوری کو پٹرول کی قیمت 116 روپے فی لیٹر تھی۔ مطلوبہ اعداد و شمارجمع کرنے کے بعد پٹرول کی قیمت میں فی لٹراضافہ 31 روپے 58 پیسے بنتا تھا، تاہم حکومت نے یہ اضافہ صرف 25 روپے 58 پیسے کیا۔ اسی طرح ڈیزل کی فی لٹرقیمت میں اضافہ 24 روپے 21 پیسے بنتا تھا، تاہم اس کی قیمت میں 21 روپے 21 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا۔