Saturday, April 20, 2024

پاکستان میں پراکسی کے ذریعے ٹک ٹاک کا استعمال جاری

پاکستان میں پراکسی کے ذریعے ٹک ٹاک کا استعمال جاری
October 11, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں پراکسی کے ذریعے ٹک ٹاک کا استعمال جاری ہے۔ صارفین کی طرف سے وی پی این اور دیگر پراکسی سروسز کے ذریعے ٹک ٹاک کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ ٹک ٹاک کا ویب اور موبائل ورژن معمول کے مطابق فعال ہے۔ قبل ازیں پی ٹی اے نے انٹرٹینمنٹ کی معروف ایپ ٹک ٹاک بلاک کر دی تھی۔ ٹک ٹاک پر غیراخلاقی اور نامناسب مواد شیئر کرنے کی وجہ سے پابندی عائد کی گئی۔ پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کو فائنل نوٹس اور جواب داخل کرانے کی مہلت دی۔ شکایات کا ازالہ نہ کرنے پر ایپ پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ پی ٹی اے کے مطابق غیر اخلاقی مواد ہٹانے اور مناسب اقدامات اٹھانے پر پابندی کے فیصلے پر نظر ثانی بھی کی جاسکتی ہے۔ اب ٹک ٹاک ایپ انتظامیہ کے ہاتھ میں ہے کہ وہ غیر اخلاقی مواد ہٹانے اور مناسب اقدامات اٹھانے میں کتنا وقت لیتی ہے۔