Friday, March 29, 2024

پاکستان میں پارٹی کا سربراہ ہوں ،لندن والوں پر پہلی بار فیصلہ مسلط کیا : فاروق ستار

پاکستان میں پارٹی کا سربراہ ہوں ،لندن والوں پر پہلی بار فیصلہ مسلط کیا : فاروق ستار
August 24, 2016
کراچی(92نیوز)ایم کیوایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر  ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں پارٹی کےسربراہ ہیں۔ لندن والوں پر پہلی بار فیصلہ مسلط کیا ۔ گالم گلوچ کی سیاست کرنے والوں کا بوریا بستر گول ہونے والا ہے۔ تفصیلات کےمطابق  ایم کیوایم کے عارضی دفتر گھانچی ہال میں ، پارٹی کے سینیر ڈپٹی کنوینر فاروق ستار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ لندن والوں پر پہلی بار اپنا فیصلہ مسلط کیا  وہ پاکستان میں پارٹی کے  سربراہ ہیں  ۔ پارٹی قائد کا تحریک میں بطور بانی کردار رہے گا ۔  پاکستان میں ایم کیوایم ان کے نام پر رجسٹرڈ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گالم گلوچ کی سیاست کرنے والوں کا بوریا بستر گولُ ہونے والا ہے ۔  بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کے شہری کل سے نیا کراچی دیکھیں گے  وہ بہت جلد چوہدری نثار اور وزیراعظم سے لاپتہ کارکنان کے معاملے پر ملاقات کریں گے ۔