Sunday, September 8, 2024

پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں آفریدی اپنے کھیل پر دھیان دیں : محسن خان ،سرفرازنواز

پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں آفریدی اپنے کھیل پر دھیان دیں : محسن خان ،سرفرازنواز
July 13, 2016
لاہور(92نیوز)شاہدآفریدی کےانٹرویوپرسابق کھلاڑیوں نےسخت ردعمل  کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں آفریدی اپنےکھیل پردھیان دیں۔۔ تفصیلات کےمطابق شاہدآفریدی  نےایک بارپھرمتنازعہ  انٹرویودےکراپنےچاہنےوالوں کوناراض کردیاہے سابق قومی کرکٹرزنےبھی آفریدی کےانٹرویوکا سخت برامنایاہے۔قومی ٹیم کے سابق اوپنربلےبازمحسن خان نےنائنٹی ٹونیوزسےبات کرتےہوئےکہاکہ شاہد آفریدی کا بچگانہ بیان ہے، پاکستان میں ٹیلنٹ بالکل موجود ہے،لیکن نظر انداز کیا جا رہا ہےشاہد آفریدی کو چاہئےادھر ادھر کی باتوں کی بجائےاپنی کرکٹ پردھیان دیں ۔ سابق فاسٹ باؤلرسرفرازنوازبھی  شاہدآفریدی کےانٹرویوپربرہم ہوگئے۔انہوں نے نائنٹی ٹونیوزسےبات کرتےہوئےکہاکہ وہ بورڈسےشاہدآفریدی کی شکایت کریں گے۔