Friday, May 17, 2024

پاکستان میں ٹیسٹ سیریز ،سری لنکا کا پھر سکیورٹی کا جائزہ لینے کا فیصلہ

پاکستان میں ٹیسٹ سیریز ،سری لنکا کا پھر سکیورٹی کا جائزہ لینے کا فیصلہ
October 12, 2019
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لئے سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے   ، کہا کہ  ون ڈے اور ٹی  20 سیریز میں  کھلاڑی ہوٹل تک محدود رہنے کی وجہ سے بیزار ہو گئے ۔ سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پاکستان میں  ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے پر فیصلہ کرنے میں تذبذب کا شکار ہے ، سری لنکن کرکٹ بورڈ نے  پاکستان میں  ٹیسٹ کھیلنے کیلئے دوبارہ سکیورٹی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سری لنکن صدر شامی ڈسلوا کا کہنا ہے کہ ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے دوران حالات بہتر رہے لیکن ٹیسٹ کے لیے سکیورٹی  انتظامات کا نئے سر سے جائزہ لیا جائے گا۔ سری لنکن  کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ  ہوٹل سے گراؤنڈ میں آتے ہوئے بہت وقت صرف ہوتا رہا اور بس کے اندر بھی کھلاڑیوں کو  چلنے کی اجازت نہیں تھی،ہوٹل تک محدود رہنے کی وجہ سے کھلاڑی بیزار ہو گئے تھے۔ سری لنکن ٹیم کے چیف سلیکٹر کا  مزید کہنا تھا پاکستان نے  مشکل وقت میں ہماری بہت مدد کی ، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے عمل میں کردار ادا کرنا ہمارا فرض تھا ، اس سے دیگر ملکوں کو بھی حوصلہ ملے گا، ہوسکتا ہے کہ اگلے سال آسٹریلیا یا انگلینڈ کی ٹیمیں بھی آئیں۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز دسمبر میں شیڈول ہے۔