Sunday, May 5, 2024

پاکستان میں ٹی بی کے مریضوں کی تعداد ساڑھے چار لاکھ سے  متجاوز

پاکستان میں ٹی بی کے مریضوں کی تعداد ساڑھے چار لاکھ سے  متجاوز
June 16, 2015
اسلام آباد(92نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز کے اجلاس میں انکشاف کیا گیا کہ ملک میں ٹی بی کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے اورٹی بی کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز کا اجلاس چیئرمین خالد حسین مگسی کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا ، اجلاس میں پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل کے بل پر غور کیا گیا، اجلاس میں موجود کیمٹی کے رکن ڈاکٹر رمیش کمار نے انکشاف کیا کہ ملک میں ٹی بی کی مرض خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے اور اس وقت ملک میں ٹی بی کے مریضوں کی تعداد پوری دنیا سے زیادہ ہے، جس پر نیشنل ہیلتھ سروسز کی وزیر سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ ڈاکٹر رمیش غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں۔ سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ رمیش کمار وزارت کو نشانہ کیوں بنا رہے ہیں اور کہا کہ وزارت نے ڈاکٹر رمیش کمار کی اہلیہ کے خلاف بدعنوانی کے الزام میں تحققیات شروع کر دی ہیں۔ جس پر دونوں کے درمیان نوک جھوک شروع ہو گئی، سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ پی ایم ڈی سی میں گروہ  بندیاں عروج پر ہیں جس سے ادارے کو شیدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ بد عنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر پی ایم ڈی سی کے رجسٹرار ڈاکٹر امجد کو فارغ کر دیا گیا ہے۔