Saturday, April 20, 2024

پاکستان میں وسائل کی تقسیم غیر منصفانہ ہے ،ہم ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کو پیسہ براہ راست دیں گے:عمران خان

پاکستان میں وسائل کی تقسیم غیر منصفانہ ہے ،ہم ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کو پیسہ براہ راست دیں گے:عمران خان
May 15, 2015
اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان  میں وسائل کی منصفانہ تقسیم نہیں ہوتی ہے ہم کے پی کے میں ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کو براہ راست پیسے دیں گے ۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ  کے پی کے اور بلوچستان سمجھتے ہیں کہ ان کو ان کا پیسہ نہیں مل رہا .کسانوں کا معاشی قتل کر دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اگر وزیراعظم پاکستان ہوتا تو سب سے پہلے غربت کا خاتمہ کرتا، غربت ختم کرنے کے لیے سب سے چھوٹا راستہ اختیار کیا جانا چاہیے ہم حلقے کے باہر جلسہ کر رہے ہیں میں صحافیوں کی بہت عزت کرتا ہوں ہمارے صحافی جمہوریت کی علامت ہیں۔ ایک سوال  کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کل کراچی نا جانے کا بہت افسوس ہے،کراچی کے حالات اس وقت تک ٹھیک نہیں ہونگے جب تک پولیس غیر سیاسی نہیں ہوتی ہے ۔ خیبر پختنخوا میں پولیس غیر سیاسی ہے اس لئے6مہینے میں کے پی کے میں جرائم کا گراف کم ہواہے ۔ انہوں نے کہا پولیو ورکرز نے میرے گھر کے باہر 3 مہنے دھرنا دیا بلاول ہاوس یا رائے ونڈ ہوتا تو انھیں یہاں بیٹھنے نہ دیا جاتا۔ ہم نے سب دھرنا دینے والوں کے مسائل حل کر دئیے ہیں اس لئے اب وہ دھرنا چھوڑ کر چلے گئے ہیں ۔