Saturday, May 18, 2024

پاکستان میں نایاب آرہ مچھلی ماہی گیروں کے جال میں آگئی

پاکستان میں نایاب آرہ مچھلی ماہی گیروں کے جال میں آگئی
November 1, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) پاکستان میں نایاب آرہ مچھلی ماہی گیروں کےجال میں آگئی۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے مطابق 29 اکتوبر کو جیوانی کے ساحل پرماہی گیروں نے نایاب نسل کی آرہ مچھلی کے جال میں آنے کی اطلاع دی۔

ماہرین کے مطابق 8 برس قبل 2013 میں دریائے سندھ کے کریک پر ماہی گیروں نے آرہ مچھلی کے جال میں پھنسنے کی اطلاع دی تھی۔

عالمی قوانین کے تحت سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں نے 2016 میں آرہ مچھلی کے شکار اور تجارت پر مکمل پابندی عائد کردی تھی۔