Tuesday, May 21, 2024

پاکستان میں نئے سال کا استقبال شاندار آتشبازی کے ساتھ کیا گیا

پاکستان میں نئے سال کا استقبال شاندار آتشبازی کے ساتھ کیا گیا
January 1, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) نیا سال، نئی امنگ، نئی خوشیاں اور نئی ترنگ کے ساتھ  پاکستان نے نئے سال کا استقبال شاندار آتشبازی کے ساتھ  کیا۔
نیا سال شروع ہوتے ہیں شہر شہر جشن منایا گیا۔ ہر طرف خوشیوں کی بہار آ گئی۔
نئے سال کے استقبال کے حوالے سے لاہور کے بحریہ ٹاؤن میں شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔
دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لئے منچلوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
لوگ ایک دوسرے کو گلے لگا کر نئے سال کی مبارکباد دیتے رہے۔
ادھر مال روڈ، جیل روڈ، لبرٹی گول چکر اور دیگر اہم شاہراہوں پر منچلوں نے خوب ہلہ گلہ کیا۔
اس کے علاوہ اسلام آباد کے مختلف مقامات پر بھی آتشبازی کا زبردست مظاہرہ کیا گیا۔ شہرکو رنگ برنگی روشنوں سے سجایا گیا۔
لوگوں نے اپنے دوستوں اور فیملیز کے ہمراہ نئے سال کی خوشیاں منائیں۔
شہریوں نے نئے سال پر خوب ہلہ گلہ کیا۔
دوسری طرف منچلوں کو ون ویلنگ سے باز رکھنے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔