Thursday, April 18, 2024

پاکستان میں نئی حکومت اور نئے فوجی سربراہ کی وجہ سے تبدیلی آئی ہے:عبداللہ عبداللہ

پاکستان میں نئی حکومت اور نئے فوجی سربراہ کی وجہ سے تبدیلی آئی ہے:عبداللہ عبداللہ
March 28, 2015
واشنگٹن(ویب ڈیسک)افغانستان کے چیف ایگزیکٹوعبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں نئی حکومت اور نئے آرمی کے سربراہ کے آنے سے ملک میں تبدیلی آئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر پاکستان دہشت گردی کو خارجہ پالیسی کے ایک حربے کے طور پر استعمال نہ کرےتو دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ مواقع کے روشن امکانات ہیں۔ عبداللہ عبداللہ نے واشنگٹن کے تھنک ٹینک، ہیریٹج  فاؤنڈیشن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تبدیلی آئی ہے۔ حکومت اور فوج کے سربراہ نئے ہیں اورپاکستان میں نئی حکومت کے قیام سے دونوں جانب سے مثبت پیغامات کا تبادلہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں صرف ایک دہشت گردی کا چیلنج درپیش ہےاوراس کے مقابلے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر طالبان تشدد کا راستہ  ترک کر دیں تو ان سے بات چیت ہو سکتی ہے۔ انھوں نے اس نظریےکو مسترد کیا کہ افغانستان میں داعش ایک بڑا خطرہ بن کر سامنے آرہی ہے۔