Friday, April 26, 2024

پاکستان میں میرٹ سوالیہ نشان بن چکا ہے، شیخ رشید

پاکستان میں میرٹ سوالیہ نشان بن چکا ہے، شیخ رشید
December 2, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے پاکستان میں میرٹ سوالیہ نشان بن چکا ہے۔

شیخ رشید نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا جتنے مظاہرے ڈی چوک پر ہوتے ہیں اتنے لندن میں بھی نہیں ہوتے۔ صوبائی حکومتوں کو نوٹس لینا چاہئے۔ پولیس کی ذمے داریوں کو سمجھتا ہوں۔ معاشرہ پولیس کو مقام نہیں دیگا تو نتائج اچھے نہیں ہونگے۔ پاکستان جن مسائل سے گزر رہا ہے وہاں پولیس کی ذمے داری زیادہ ہے۔ پولیس میں جوش و جذبہ ہونا چاہئے ۔ پولیس میں وردی کا احترام ہونا چاہئے۔ اسلام آباد پولیس کی نفری میں مزید اضافہ کرینگے۔

 شیخ رشید نے کہا ہماری آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ 2013 میں 8 کروڑ ووٹ تھے۔ 2018 میں 10 کروڑ سے زیادہ ووٹ تھے۔ 2021 میں ووٹر کی تعداد 12 کروڑ سے بڑھ گئی ہے۔