Monday, May 13, 2024

پاکستان میں مہنگائی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے ، ایشیائی ترقیاتی بینک

پاکستان میں مہنگائی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے ، ایشیائی ترقیاتی بینک
September 25, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) ایشیائی ترقیاتی بینک نے سالانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی  جس کے مطابق  پاکستان میں مہنگائی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے ۔ ایشیائی ترقیاتی بینک  کے مطابق رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی معیشت دواعشاریہ آٹھ فیصدتک محدود رہے گی جبکہ مہنگائی کی شرح بارہ فیصد تک جا سکتی ہے، اسٹیٹ بنک سے براہ راست قرض نہ لینے کی حکومتی پالیسی سے مہنگائی میں کمی ہو سکتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بجٹ و کرنٹ اکاؤنٹ خساروں پر قابوپانے کی حکومتی کوششوں کی وجہ سے اقتصادی ترقی مزید کم ہوگی ، صنعتی ترقی کا عمل سست اور موسم کی وجہ سے زرعی شعبے میں تیزی کا امکان ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نےاپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان میں جی ڈی پی میں ریونیو کا تناسب 16.6 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے، رواں مالی سال کے دوران بجٹ خسارہ سات اعشاریہ دو فیصد تک رہنے کا امکان ہے جبکہ  بجٹ خسارے کو پورا کرنے کیلئےزیادہ تر قرضہ غیر ملکی ذرائع  اور نان بنکنگ سیکٹر سے لیا جائے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈالر کے مقابلےمیں روپے کی قدر حقیقی قدر کے قریب پہنچنے سے برآمد بڑھیں گی۔