Tuesday, April 23, 2024

پاکستان میں مکمل مذہبی آزادی اور اقلیتیں محفوظ ہیں ، بھارتی اداکارہ پونم کور

پاکستان میں مکمل مذہبی آزادی اور اقلیتیں محفوظ ہیں ، بھارتی اداکارہ پونم کور
December 14, 2018
لاہور (92 نیوز) بھارتی اداکارہ پونم کور نے پاکستان کے خلاف اپنی ہی حکومت کا پراپیگنڈا جھوٹا ثابت کر دیا۔ پونم کور نے کہا پاکستان میں مکمل مذہبی آزادی اور اقلیتیں محفوظ ہیں۔ نام نہاد سیکولرزم کا نقاب اوڑھے  پاکستان کو بھی سیکولرزم  کا سبق دینے والی مودی سرکار اقلیتوں کے مذاہب کا احترام کرنے سے عاری نکلی۔ مودی سرکار نے نام نہاد  سیکولر بھارت میں اقلیتوں کا جینا  محال کر دیا۔ مودی سرکار کی مذہبی انتہا پسندانہ پالیسیوں پر مغرب بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت میں مذہبی آزادی اور اقلیتوں کے تحفظ سے متعلق جاری کردہ سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت میں مذہبی آزادی سے متعلق رویہ مسلسل بگڑ رہا ہے۔ بھارت میں مسلمانوں، سکھوں اور عیسائیوں کو مودی سرکار کے حمایت یافتہ ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے سخت خطرات کا سامنا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں مختلف قوم پرست گروہوں نے Hindutva کا نظریہ اپنا لیا ہے جو مشترکہ قوم، نسل اور ثقافت پرمبنی ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ہندو پرست انتہاپسند تنظیموں میں زیادہ تعداد مودی کی حکمران جماعت بی جے پی کے ارکان کی ہے۔