Wednesday, April 24, 2024

پاکستان میں مقیم چینی شہری پاکستانیوں کو کورونا سے بچانے کیلئے میدان میں آگئے

پاکستان میں مقیم چینی شہری پاکستانیوں کو کورونا سے بچانے کیلئے میدان میں آگئے
March 23, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) پاکستان میں رہائش پذیر چینی شہری پاکستانیوں کو کورونا سے محفوظ رکھنے کیلئے میدان میں آگئے۔ چینی لڑکی راولپنڈی میں مری روڈ پر سرجیکل ماسک تقسیم کرتی رہی، ریڑھی بانوں اور دیگر شہریوں میں ماسک تقسیم کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چینی لڑکی نے ہاتھ میں چینی پرچم بھی اٹھا رکھا ہے۔ چینی لڑکی نے خود بھی ماسک پہن رکھا ہے۔