Friday, April 26, 2024

پاکستان میں مقامی طور پر وینٹی لیٹرز کی تیاری کی اجازت دیدی گئی

پاکستان میں مقامی طور پر وینٹی لیٹرز کی تیاری کی اجازت دیدی گئی
April 12, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) کورونا مریضوں کیلئے اچھی خبر آ گئی۔ وینٹی لیٹرز اب پاکستان میں بنیں گے ۔ پاکستان میں مقامی طور پر وینٹی لیٹرز کی تیاری کی اجازت دیدی گئی۔ پاکستان انجینئرنگ کونسل کی ایکسپرٹ کمیٹی نے منظوری دے دی۔ وینٹی لیٹرز کی تیاری اور  ٹیسٹنگ کیلئے تیز ترین طریقہ کار اپنایا گیا۔ فواد چوہدری کی درخواست پر وزیراعظم نے تیز ترین طریقہ کار کی ہدایت کی۔ کورونا میں بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے باعث قانونی پیچیدگیوں کو ختم کیا گیا۔ پاکستان انجینئرنگ کونسل کو وینٹی لیٹرز کے 48 ڈیزائن موصول ہوئے۔ وینٹی لیٹرز کے تین ڈیزائن کو منظوری کیلئے ڈریپ کو بھیجا گیا۔ کلینیکل ٹیسٹ کے دوران وینٹی لیٹرز کی خصوصیات چیک کی گئیں۔ وینٹی لیٹر کو مسلسل 96 گھنٹے انسانی جسم پر چیک کیا جائے گا۔ ایکسپرٹ کمیٹی ہر چھ ماہ بعد خصوصیات اور ٹیسٹنگ طریقہ کار کا جائزہ لے گی۔